لاہور۔3 دسمبر(اے پی پی ) ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ اور میڈیا کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز ملکی اور بین الاقوامی شخصیات نےایڈورٹائزنگ اور میڈیا کو ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہایڈورٹائزنگ انڈسٹری اتار چڑھاﺅ کے مراحل سے گذرنے کے بعد بہتری کی طرف گامزن ہے، امید ہے یہ انڈسٹری دوبارہ اپنی بلندیوں کو چھوئے گی ، برانڈ کو کامیاب بنانے کے لئے ایڈور ٹائزنگ …
سابق وفاقی وزیر جاوید جباراور چیئرمین ایڈایشیاءلاہور سرمد علی اور دیگر مقررین کا 31ویں ایڈ ایشیاءکانفرنس2019ءکے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
لاہور۔3 دسمبر(اے پی پی ) ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ اور میڈیا کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز ملکی اور بین الاقوامی شخصیات نےایڈورٹائزنگ اور میڈیا کو ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہایڈورٹائزنگ انڈسٹری اتار چڑھاﺅ کے مراحل سے گذرنے کے بعد بہتری کی طرف گامزن ہے، امید ہے یہ انڈسٹری دوبارہ اپنی بلندیوں کو چھوئے گی ، برانڈ کو کامیاب بنانے کے لئے ایڈور ٹائزنگ کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہم اشتہارات کے ذریعے بہت سے انہونی آفات سے بھی بچ سکتے ہیں، 31ویںایڈ ایشیا کانفرنس کا انعقاد نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر ایڈورٹائزنگ کو مثبت انداز میں کام کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تین روزہ ایشین ایڈورٹائزنگ ایڈ ایشیاء کانفرنس2019ءکے افتتاحی روز مختلف سیشنز میں کیا گیا، جوصوبائی دارالحکومت میںمنگل کے روز الحمراءہال میں شروع ہوئی۔ ایڈ ایشیاءکانفرنس کاانعقاد 30سال بعد لاہور میں کیا گیا ہے ، مذکورہ کانفرنس میںپاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد ایڈورٹائزنگ ایجنسیز کے عہدیداران و تخلیقی میڈیاسپیشلسٹ شریک ہیں۔ جن میں سرمارٹن سورل ،رچرڈ کوئسٹ ، یاسوہارا ساساکی ، چیئرمین پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن وقار حیدر ی، اعزازی چیئرمین جاوید جبار ، چیئرمین ایڈایشیاءلاہور سرمد علی‘ چیئرمین پی پی اے وقار حیدری‘ چیئر مین فیدریشن ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن ریمنڈسوسمیت ایڈورٹائزنگ کے شعبہ سے وابستہ اہم شخصیات شامل ہیں ، کانفرنس کا اہتمام ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا ، ایڈ ایشیاءلاہورکانفرنس میں اشتہارات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات کو سراہا گیا ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ ایشیاءپاکستان کے اعزازی چیئرمین و سابق وفاقی وزیر جاوید جبار نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ کا شعبہ معاشی حقیقت کا عکاس ہے ، معیشت کے علاوہ یہ شعبہ سماجی اور تہذیبی حقائق کا بھی آئینہ دار ہے ، نہوں نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ ادارے موڈیز نے پاکستان کو معاشی درجہ بندی کے لحاظ سے مستحکم قرار دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ میڈیا کے مواد کا لازمی جزو ہے، لاہور کی چار ہزار سال پرانی تاریخ ہے ، پاکستان کے قیام کے وقت یہاں بہترین ثقافت دیکھنے کو ملی ، پاکستان ثقافت کے حوالے بہت اہمیت کا حامل ہے ، اس موقع پر چیئرمین ایڈ ایشیاءلاہور سرمد علی نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ انڈسٹری ماضی میں اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی ہے اور یہ مختلف مراحل سے گزرتی ہوئی بہتری کی طرف گامزن ہے ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ انڈسٹری دوبارہ اپنی بلندیوں کو چھوئے گی ، کانفرنس کا انعقاد نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر ایڈورٹائزنگ کو مثبت انداز میں کام کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔کانفرنس میں سی این این کے اینکر رچرڈ کوئسٹ اور سرمارٹن سورل نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہی ایڈورٹائزنگ شعبہ کا مستقبل ہے ، ڈیجیٹل مارکینگ میں ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور انہوں نے کانفرنس میں شریک مندوبین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ، اس موقع پر ایڈورٹائزنگ کے شعبہ سے منسلک کری ایٹوڈائریکٹر علی ریز نے ” ایڈورٹائزنگ کے ذریعے معاشرے میں کس طرح تبدیلی لائی جا سکتی ہے“ کے موضوع پر تفصیلی ڈاکومنٹری بریفنگ دی ، جس میں جہیز خوری بند کرو اور ٹرک آرٹ کے ذریعے گم شدہ بچوں کی تلاش کے موضوع کو اجاگر کیا گیا ،انہوں نے وضاحت کی کہ ملک کے ہر علاقے میں میڈیا نہیں جا سکتا اس لئے ٹرک آرٹ کے ذریعے بہت سے گم شدہ بچوں کی تلاش کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی برانڈ کو کامیاب بنانے کے لئے ایڈور ٹائزنگ کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ہم اشتہارات کے ذریعے بہت سے انہونی آفات سے بچ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شعبہ اشتہارات ملک کے سافٹ امیج کا بھی عکاس ہوتا ہے۔ اس موقع پرمعروف اداکار فواد خان اور عتیقہ اوڈھونے بھی اظہار خیال کیا ، کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے ہیں ، ایڈ ایشیاء کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی جس میں مزید مندوبین کی شرکت بھی متوقع ہے۔کانفرنس میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کو ان خدمات کے حوالے سے ایوارڈز اور شیلڈز دی گئیں۔ دوسرے اور تیسرے روز سرمایہ کاری ، سوشل میڈیا، سماجی ترقی بذریعہ اشتہارات ، معاشرے میں تبدیلی ، کاروبار کرنے کے مواقع وخدشات اور میڈیا اور انسانیت کو درپیش چیلنجز ، روزگارکے مواقعوںسمیت دیگر موضوعات پر بھی سیشن ہوں گے۔ یاد رہے اس سے پہلے 30ویں ایڈ ایشیاءایڈیشن انٹرنیشنل ایڈورٹائزنگ سیریز 2017ء میںبالی میں منعقد ہوئی جبکہ 16ویں ایشین ایڈورٹائزنگ کانفرنس 1989ءمیں 30سال قبل لاہور میں منعقد ہوئی تھی۔جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 800سے زائد نامورایڈورٹائزنگ ایجینسیز ،میڈیا سپیشلسٹ و دیگر مندوبین نے شرکت کی تھی۔








