معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں نئے گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) میں نئے گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔ گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا آغاز کینیڈا کی یونیورسٹی مینی ٹوبا کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے آغاز کے بعد پاکستان دنیا بھر میں صحت کے شعبہ …

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) میں نئے گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔ گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا آغاز کینیڈا کی یونیورسٹی مینی ٹوبا کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے آغاز کے بعد پاکستان دنیا بھر میں صحت کے شعبہ سے متعلق ہونے والی تحقیق اور تجربات سے استفادہ کر سکے گا جس میں پاکستان کام کرنے والے صحت کے شعبہ کے بین الاقوامی ماہرین کا تعاون بھی شامل رہے گا۔ اس موقع پر کینیڈا کی یونیورسٹی مینی ٹوبا کے پروفیسرز ڈاکٹر جیمز بلنچرڈ، ڈاکٹر فاران ایمونیئل، ڈاکٹر مائرنہ کروک اور ڈاکٹر طاہرہ ازرا ریزا بھی موجود تھے۔