اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، موجودہ حکومت ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے بالخصوص آبی …
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، موجودہ حکومت ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکل سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے بالخصوص آبی وسائل کے شعبے میں بہتری کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے بالخصوص آبی وسائل کے شعبے اور صنعت کے بہتری کیلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آبی وسائل کے شعبے کی بہتری کے لئے ترک سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ترکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔








