اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہو گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے …
اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہو گی، وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا صریحاً بدقسمتی ہو گی۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔








