اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونا ضروری ہے، وزیر اعظم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے تھے لیکن ان کا رویہ دیکھ کر انہیں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا پڑا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے …
اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے تینوں ممبران پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے ہے،چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی ہونا ضروری ہے، وزیر اعظم اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے تھے لیکن ان کا رویہ دیکھ کر انہیں اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا پڑا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو 2018ء انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کی تھی، عمران خان نے اپوزیشن سے کہا تھا کہ ہم دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 2013ء کے عام انتخابات میں چار حلقے کھلوانے کیلئے چار سال لگے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مثبت پیشرفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن معاملے پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے تینوں ممبران پر اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے ہے، امید ہے کہ معاملا خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعینیاتی کیلئے (آج) جمعرات کو اجلاس ہو گا، پی ٹی آئی حکومت الیکشن کمشنر کیلئے اپنے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت ان کے قائدین کے خلاف مقدمات کے بارے لچک دکھائے اور اس مسئلے پر ہم اپوزیشن سے کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے قانون سازی کے معاملے پر قانونی ٹیم مشاورت کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد قانون سازی کا معاملا حل ہو۔








