کراچی۔ 5 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں41کروڑ55لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر9ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر43کروڑ6لاکھ ڈالرز اضافے سے 9ارب11کروڑ29لاکھ …
مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالرز سے بڑھ گئے
کراچی۔ 5 دسمبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں41کروڑ55لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر9ارب ڈالرز کی سطح سے بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 29 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب99کروڑ32لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر43کروڑ6لاکھ ڈالرز اضافے سے 9ارب11کروڑ29لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر1کروڑ51لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب88کروڑ3لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔









