وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کے لئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں، تعمیر شدہ گھر کی فروخت …

اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں غریب اور عام شہریوں کو اپنے گھر کی چھت کا تحفظ دینے کے لئے پیش رفت تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں، تعمیر شدہ گھر کی فروخت کے مرحلے پر فکس ٹیکس کا نفاذ اور تعمیراتی مرحلے پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ شعبہ تعمیرات کے فروغ اور ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مزید آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، کیپٹل ویلیو ٹیکس کی شرح کم کرنے کے ساتھ ساتھ ای اشٹام پیپر کا اجراء بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجازت ناموں اور این او سیز کو ممکنہ حد تک کم کیا جارہا ہے جس سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور ہنر مند افراد کے لیے روزگار کی نئی راہیں کھلیں گی اورغریب عوام کو اپنا گھر مل کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سارے عمل میں سہولت اور آسانی پیدا کر کے گھروں کی تعمیر کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہوں گے۔

مزید خبریں