ناٹنگھم ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور اہم میچ منگل کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 44 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ …
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں تیسرے اور اہم میچ میں (منگل کو) آمنے سامنے ہوں گی، انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل
ناٹنگھم ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور اہم میچ منگل کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 44 رنز اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا میچ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، گرین شرٹس کے پاس اس میچ کو جیت کر سیریز میں کم بیک کرنے کا موقع ہے، شکست کی صورت میں اسے سیریز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے گا۔ دوسری جانب انگلش ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔









