اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے برٹش ایشیئن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ ہاکس کی سربراہی میں وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے ٹرسٹ کا کردار قابل ستائش ہے، ٹرسٹ کا خواتین کی ذہنی صحت کے مسائل اور حل کےلئے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے برٹش ایشیئن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ ہاکس کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔06 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے برٹش ایشیئن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ ہاکس کی سربراہی میں وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالہ سے ٹرسٹ کا کردار قابل ستائش ہے، ٹرسٹ کا خواتین کی ذہنی صحت کے مسائل اور حل کےلئے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل کے حل کےلئے کمیونٹی ہیلتھ ورکروںکو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، برٹش ایشیئن ٹرسٹ پاکستان میں 10 سال سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آبادی میں اضافہ، متعددی امراض اور سٹنٹنگ جیسے سماجی مسائل کے حل کیلئے مساجد کا اہم کردار ہو سکتا ہے۔ وفد نے صدر مملکت کو ذہنی صحت کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس میں کمی لانے کیلئے کئے گئے کام سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ برٹش ایشیئن ٹرسٹ تارکین وطن پر مشتمل ٹرسٹ ہے جو 2007ءمیں برٹش ایشیئنز نے بنایا، اس ٹرسٹ نے جنوبی ایشیاءکے تارکین وطن کو ایک جگہ پر اکٹھے کیا اور یہ ٹرسٹ پاکستان میں گذشتہ 10 سالوں سے کام کر رہا ہے، پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ہنرمندی کی ترقی اور ملازمتوں کے مواقع کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت پر بھی کام کر رہا ہے۔








