اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارہے۔ ہفتہ کو سپیکر قومی اسمبلی سد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے مینیجنگ ڈائریکٹر جنگ گروپ اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی سرمد علی کی والدہ بیگم نازنین عابد کے انتقال پر گہرے دکھ اور …
سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارہے۔ ہفتہ کو سپیکر قومی اسمبلی سد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے مینیجنگ ڈائریکٹر جنگ گروپ اور سیکرٹری جنرل آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی سرمد علی کی والدہ بیگم نازنین عابد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کی وفات کو اْن کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








