گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا پی این وار کالج میں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلو اکانومی (سمندروں اور ساحلی علاقوں سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں)کی ترقی کے لیے میری ٹائم شعبے میں ریسرچ کا دائرہ کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، بحر ہند کے مسابقتی ماحول میں سی پیک پاکستان کے لیے سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ وہ جمعرات کو پی این وار کالج میں پاک بحریہ کے زیر …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلو اکانومی (سمندروں اور ساحلی علاقوں سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں)کی ترقی کے لیے میری ٹائم شعبے میں ریسرچ کا دائرہ کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، بحر ہند کے مسابقتی ماحول میں سی پیک پاکستان کے لیے سٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔ وہ جمعرات کو پی این وار کالج میں پاک بحریہ کے زیر انتظام تیسری میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ 2019 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بھی شرکت کی۔پی این وار کالج آمد پر مہمان خصوصی نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ تقریب کے دوران گورنر پنجاب نے پی این وار کالج میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ پاکستان کو درپیش توانائی، تجارت اور بیروزگاری کے مسائل کو بلو اکانومی کی ترقی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی سمیت ملک میں میری ٹائم آگہی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔9 دن پر مشتمل ورکشاپ میں پارلیمینٹیرینز، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے سینیئر افسران، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

مزید خبریں