اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے جس کا آغاز مقبوضہ میں غیر قانونی تسلط اور محاصرے سے ہوا۔ جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیاگیا ہے اور ان کے لئے حراستی …
آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیاگیا، اقلیتوں کو پر تشدد ہجوم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر گامزن ہے جس کا آغاز مقبوضہ میں غیر قانونی تسلط اور محاصرے سے ہوا۔ جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسام میں 20 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیاگیا ہے اور ان کے لئے حراستی مراکز قائم ہوئے اور اب شہریت کامتنازعہ ترمیمی بل منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو پر تشدد ہجوم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو اس کا ادراک کرنا چاہیے کہ نسل کشی کے ذریعے نازی جرمنی کی بالا دستی کے ایجنڈے سے دوسری جنگ عظیم چھڑی، مودی کا ہندوؤں کی بالادستی کا ایجنڈا اور پاکستان کو دھمکیاں بڑے پیمانے پر خونریزی کا باعث بنیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا منڈلاتے ایٹمی خطرات کے بھیانک نتائج کا ادراک کرے نازی جرمنی کی طرح مودی کے بھارت میں بھی لوگوںکو اختلاف کے حق سے محروم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے عالمی برادری ہندو بالا دستی کوروکنے کے لئے مداخلت کرے۔








