وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 6500 روپے سے بڑھا کر 8500 روپے کرنا وزیر اعظم عمران خان کے غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے احساس کا مظہر ہے، یہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک عملی اقدام …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 6500 روپے سے بڑھا کر 8500 روپے کرنا وزیر اعظم عمران خان کے غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کیلئے احساس کا مظہر ہے، یہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریب طبقات کی دیکھ بھال اور ان کو آسودہ حال کرنا وزیر اعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر تب ہوگا جب ریاست ایک ماں کی طرح کمزور طبقات کا خیال رکھے گی، وزیر اعظم اسی مشن کی تکمیل پر کار بند ہیں۔

مزید خبریں