صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کے بنگلہ دیش کے لئے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے متنازعہ سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2019ء کے بھارتی پارلیمان سے منظور ہونے کے بعد سیکولر ہونے کا دعویٰ بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے اور دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے متنازعہ سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2019ء کے بھارتی پارلیمان سے منظور ہونے کے بعد سیکولر ہونے کا دعویٰ بری طرح بے نقاب ہو گیا ہے اور دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے باعث اقلیتیں بالخصوص مسلمان غیر محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے بنگلہ دیش کے لئے نامزد ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے جمعرات کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔ انہوں نے ہائی کمشنرز/سفیروں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کا حقیقی منظر پیش کریں اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں مذہبی اقدار اور مشترکہ تاریخ رکھتے ہیں جن سے ان تعلقات کو مضبوط بنیاد ملی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک آگے بڑھیں کیونکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے لئے استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی صلاحیتوں کے مطابق نہیں ہیں، اس لئے دونوں ممالک کو باہمی تعاون اور تجارت میں اضافے کے لئے موجودہ ادارہ جاتی /طریقہ کار کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے نامزد ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ اعلیٰ سطح کے رابطوں کے ذریعے موجودہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوششیں کریں اور آئندہ سارک سربراہ اجلاس کے اسلام آباد میں انعقاد کے لئے بنگلہ دیش کے تعاون کے حصول کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے ہائی کمشنر کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ پاکستان میں سیاحتی مواقع کو اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں۔ انہوں نے نامزد ہائی کمشنر کے لئے بنگلہ دیش میں قیام کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید گرمجوشی پیدا ہو گی۔

مزید خبریں