اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، سپارکو اور فصلوں کی رپورٹنگ کیلئے صوبائی رپورٹنگ سروسز کے تعاون سے فصلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ جمعرات کو یہاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ سپارکو کی صلاحیت …
وفاقی وزیرمخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت فصلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے پراجیکٹ سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر وزارت غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، سپارکو اور فصلوں کی رپورٹنگ کیلئے صوبائی رپورٹنگ سروسز کے تعاون سے فصلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کے پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ جمعرات کو یہاں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ سپارکو کی صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کو وزارت غذا ئی تحفظ و تحقیق کے زیر انتظام صوبائی سطح پر فصلوں کی پیداور سے متعلق پیش گوئی کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ ”فصلوں کی سیٹلائٹ میپنگ اور نگرانی” کے نام سے پراجیکٹ کو 2019ء کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے چھوٹی بڑی فصلوں کی نگرانی اور زیر کاشت کل رقبے کے تخمینے اور پیداوار سے متعلق سپارکو میں جدید صلاحتیوں کو متعارف کرایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبہ کے تحت سیٹلائٹ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ربیع اور خریف کی فصلوں کا ڈیٹا مہیا کیا جائے گا، اس کے علاوہ جدید لیبارٹریوں کا قیام، متعلقہ سائنسدانوں کی جدید ٹریننگز، صوبوں کیلئے ماسک کراپ کی تیاری بھی منصوبہ میں شامل ہے۔ اجلاس میں سپارکو، وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق اور صوبوں کے تعاون سے فصلوں سے متعلق رپورٹنگ، نگرانی کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے قیام پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مقصد کیلئے صوبوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے، غذائی تحفظ کے حصول کیلئے اور ممکنہ خطرات کا تخمینہ لگانے کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کی نگرانی نہایت کارآمد ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں سپارکو اور فصلوں کے صوبا ئی مانیٹرنگ سسٹم کے محمکوں سے مل کر ایک ہم آہنگ اور جدید ترین سسٹم کو متعارف کرائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ہم آہنگ اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پیدوار کے درست تخمینہ، فصلوں کے درست تقابلی جائزہ کے ساتھ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ایک بہتر حکمت عملی بھی مرتب کی جا سکے گی۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تمام صوبوں میں ہم آہنگ اور جدید نگرانی کے سسٹم کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








