لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکا ن

لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں آج ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ جمعہ کے روز لاہور اور گردونواح میں سارا دن موسم آبرآلود رہا اور کہیں کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز شمالی پنجاب، بالائی …

لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں آج ہفتہ کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ جمعہ کے روز لاہور اور گردونواح میں سارا دن موسم آبرآلود رہا اور کہیں کہیں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ وسطی ، جنوبی پنجاب اور بالائی سند ھ کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدیددھند پڑنے کا امکان ہے۔