اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے والے تارکین وطن پاکستانیوں کے عزیز و اقارب پاکستان پوسٹ آفس کے مختلف دفاتر سے اپنی ترسیلی رقوم بلامعاوضہ وصول کرسکتے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے حکام کے مطابق اس حوالہ سے پاکستان پوسٹ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جو پاکستان …
تارکین وطن پاکستانیوں کے عزیز و اقارب پاکستان پوسٹ سے اپنی رقوم بلامعاوضہ وصول کرسکتے ہیں، حکام پاکستان پوسٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے والے تارکین وطن پاکستانیوں کے عزیز و اقارب پاکستان پوسٹ آفس کے مختلف دفاتر سے اپنی ترسیلی رقوم بلامعاوضہ وصول کرسکتے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے حکام کے مطابق اس حوالہ سے پاکستان پوسٹ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جو پاکستان ریمٹینس انشیٹیو (پی آر آئی) پروگرام کا حصہ ہے۔ موجودہ حکومت رقوم کی وصولی اور ترسیل کیلئے بیرون ملک اور وطن میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مسلسل نئی راہیں تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان پوسٹ اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان اس معاہدہ کے تحت صارفین اور استفادہ کرنے والے افراد اپنی ترسیلات زر بلامعاوضہ ڈاکخانہ جات سے وصول کرسکتے ہیں جس کیلئے انہیں اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا جبکہ بیرون ملک سے بھجوائے گئے پن کوڈ، خفیہ پن نمبر اور رقم بھجوانے والے کا نام اور رقم کا حجم بھی ظاہر کرنا ہو گا۔ پاکستان پوسٹ کی کسی بھی منتخب برانچ کے ذریعے اپنی ترسیلات زر بھجوانے کے خواہشمند صارفین کسی بھی نیشنل بینک کے نمائندہ سے رابطہ کرکے رقوم کی منتقلی کراسکتے ہیں۔ یہ بکنگ ایجنٹ صارف کو خفیہ کوڈ اور پن نمبر فراہم کرے گا اور یہ صارف اپنے عزیز و اقارب کو یہی خفیہ کوڈ اور پن نمبر ارسال کرے گا اور پاکستانی کرنسی میں رقم کا حجم بتائے گا۔200 ڈالر سے زائد کی رقوم بلامعاوضہ منتقل کی جاسکتی ہیں اور یہ رقوم نیشنل بینک آف پاکستان یا کسی بھی شراکت دار ڈاکخانہ سے وصول کی جاسکیں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 6 بڑے ممالک میں پاکستانی تارکین مقیم ہیں جن کی تعداد تقریباً 76 لاکھ سے زائد ہے۔ مالی سال 2018ء کے دوران تارکین وطن کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائی گئیں جو جی ڈی پی کی مجموعی شرح کا سات فیصد پر محیط ہے۔








