پولیو کے تدارک کیلئے ملک گیر مہم 16 دسمبر پیر سے شروع ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو مہم کا افتتاح کردیا

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پولیو کے تدارک کیلئے ملک گیر مہم 16 دسمبر پیر سے شروع ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو مہم کا افتتاح کیا۔ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے قومی ہنگامی ایکشن پلان (این ای اے پی 2020ئ) کے تحت حکومت پاکستان ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے اقدامات کرے گی۔ اس سلسلہ میں ملک کے ہر علاقہ …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پولیو کے تدارک کیلئے ملک گیر مہم 16 دسمبر پیر سے شروع ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو مہم کا افتتاح کیا۔ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے قومی ہنگامی ایکشن پلان (این ای اے پی 2020ئ) کے تحت حکومت پاکستان ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے اقدامات کرے گی۔ اس سلسلہ میں ملک کے ہر علاقہ میں پورا سال بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔ پولیو کی نگرانی کیلئے متاثرہ بچوں کے پاخانے اور نکاسی آب کے نمونے حاصل کئے جائیں گے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے افغان پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی مم کے ساتھ بھی اس مہم پر اشتراک کیا جائے گا۔ پروگرام کے دوران مخصوص علاقوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کی کامیابی کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور جدید ذرائع اختیار کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں میڈیا، سوشل میدیا کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے گی اور مختلف کمیونٹیز کا اعتماد حاصل کر کے انہیں قائل کی اجائے گا اور اس پروگرام کو ان کے لئے قابل قبول بنایا جائے گا۔ پولیو مہم میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس مہم کے دوران دو لاکھ ساٹھ ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔