وائٹ ہاﺅس کی جانب سے پاکستانی سفیر کو ناراضگی کے خط سے متعلق مقامی اخبار میں جاری رپورٹ من گھڑت اور مکمل طور پر بے بنیاد ہے ، دفتر خارجہ

140

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے وائٹ ہاﺅس کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو ناراضگی کے خط سے متعلق مقامی اخبار میں جاری رپورٹ کو من گھڑت اور مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی جانب سے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اورنہ ہی دفترخارجہ کو کوئی خط موصول ہوا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کچھ اور نہیں رپورٹر کے اپنے ذہن کی اختراع ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ حقائق کی تصدیق سے قبل بے بنیاد رپورٹ جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ اور صحافتی اقدار کے منافی ہے۔