اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے انسانی حقوق کے معروف قانون دان کلیو سٹیفرڈ اور امریکہ کے بین الاقوامی قانون کے ماہر ایرک لیویز نے ملاقات کی ہے۔ جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین …
وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے انسانی حقوق کے معروف قانون دان کلیو سٹیفرڈ اور امریکہ کے بین الاقوامی قانون کے ماہر ایرک لیویز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے انسانی حقوق کے معروف قانون دان کلیو سٹیفرڈ اور امریکہ کے بین الاقوامی قانون کے ماہر ایرک لیویز نے ملاقات کی ہے۔ جمعہ کو یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لئے امتحان ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔








