لاہور میں پی آئی سی پر حملہ میں ملوث وکلاء کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی، حکومت بہت جلد پولیس میں اصلاحات لائے گی سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے لاہور میں پی آئی سی پر وکلاء گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث وکیلوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔ جمعہ کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد پولیس میں اصلاحات لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے لاہور میں پی آئی سی پر وکلاء گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث وکیلوں کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔ جمعہ کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد پولیس میں اصلاحات لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو انسانی بنیادوں کی وجہ سے ملک سے باہر جانے دیا لیکن مریم نوازکو ملک سے باہر نہیں جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان ہائوس تبدیلی کی باتیں محض افواہیں ہیں عوام ایسی باتوں پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔