پشاور۔14دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمدشہزادارباب نے کہاہے کہ غریب اورپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان180ارب روپے کی لاگت سے ”احساس پروگرام “کااجراءکررہے ہیںجن میںغرباءاورمستحق افرادکیلئے صحت،تعلیم، وظائف اورکاروبار سمیت137منصوبے شامل ہیں،27 دسمبرکویوٹیلیٹی سٹورکے حوالے سے ایک میگا پراجیکٹ کاآغازکررہے ہیںجس کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورزپر6 ارب روپے سبسڈی دے گی جن میں روزمرہ کی اشیاءشامل ہیں،یوٹیلیٹی سٹورکے نظام کوڈیجیٹل سسٹم پرلارہے ہیںجوبین الاقوامی طرزپر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ …
وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کی میڈیاسے گفتگو

مزید خبریں
پشاور۔14دسمبر(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمدشہزادارباب نے کہاہے کہ غریب اورپسماندہ طبقے کواوپرلانے کیلئے وزیراعظم عمران خان180ارب روپے کی لاگت سے ”احساس پروگرام “کااجراءکررہے ہیںجن میںغرباءاورمستحق افرادکیلئے صحت،تعلیم، وظائف اورکاروبار سمیت137منصوبے شامل ہیں،27 دسمبرکویوٹیلیٹی سٹورکے حوالے سے ایک میگا پراجیکٹ کاآغازکررہے ہیںجس کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورزپر6 ارب روپے سبسڈی دے گی جن میں روزمرہ کی اشیاءشامل ہیں،یوٹیلیٹی سٹورکے نظام کوڈیجیٹل سسٹم پرلارہے ہیںجوبین الاقوامی طرزپر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مسائل ہردورمیںرہے ہیںمگرموجودہ حکومت کے دورمیںمسائل کاحل، ازالہ اورتدارک بھی کیا جا رہاہے،جس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، اقتدار میںآنے کے بعدحکومت کومشکلات کا سامناتھا مگراب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیسکومیںہزاروں اسامیاںخالی ہیں اوربہت جلد پیسکومیںبھرتی کاعمل شروع ہوجائیگا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ واقع تہکال بالامیںکھلی کچہری کے انعقادکے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی ارباب شیرعلی و رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا محمدکے علاوہ سوئی گیس کے جنرل منیجرتاج علی خان،چیف ایگزیکٹیو پیسکوانجینئرڈاکٹرمحمدامجد خان،ڈائریکٹرجنرل پی ڈی اے ظفرعلی شاہ،ڈپٹی کمشنرپشاورمحمدعلی اصغرسمیت پولیس،صحت ودیگرسرکاری اداروںکے افسران بھی موجودتھے۔ایک سوال کے جواب میںمحمد شہزاد ارباب نے کہاکہ مہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلعی اورتحصیل سطح پراقدامات کئے جارہے ہیں،قیمتوں کی باقاعدہ طورپرنگرانی کی جارہی ہے اور مہنگائی کاخودساختہ بازارگرم کرنیوالوںکے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میںلائی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ،حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں،ملک کی بنیادیںمضبوط کرنے کیلئے جوفیصلے کئے گئے ان کے مثبت نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کھلی کچہری کے انعقاد کامقصدعوام کے مسائل انکے دہلیزپرحل کرناہے،وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کرنے کے احکامات دیئے ہیں،کھلی کچہری میںعوام کی شکایات پرفی الفورعملدرآمدکیاجائیگا،عوامی مسائل کے حل میں میںکوتاہی برداشت نہیں کیاجائیگی،سرکاری اداروںکے افسران عوام کی بلاامتیازخدمت کیلئے دروازے کھلے رکھیں۔








