اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میں خصوصی طور پر پولیس فورس میں اصلاحات کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ اس ادارے کی کارکردگی اور عوام میں اس کے تشخص کو بہتر بنایا جا سکے، پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن قیادت کے منفی عناصر عمران خان کی …
سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میں خصوصی طور پر پولیس فورس میں اصلاحات کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ اس ادارے کی کارکردگی اور عوام میں اس کے تشخص کو بہتر بنایا جا سکے، پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، اپوزیشن قیادت کے منفی عناصر عمران خان کی حکومت کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور ان کی سازشوں کا اصل مقصد صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہے، انہوں نے متنبہ کیا کہ اپوزیشن جماعتیں ایسے بے بنیاد الزامات عائد کرکے قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہیں اور حکومت کے خلاف جھوٹے بیانات دے کر قومی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کریں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پنجاب میں پولیس سسٹم میں اصلاحات لانے سے عوام کی امنگوں کے مطابق تبدیلی کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت حالات کو بہتر بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں اگلے چند ماہ کے اندر ایک مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ فیصل جاوید نے کہا کہ لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر پر وکلاءکا حملہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے، حکومت کسی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتی، جنہوں نے بھی یہ کوشش کی انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور اور وکیل دونوں ہی معاشرے کے معزز ممبر ہیں، انہیں کبھی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن کی تعریف کی جنہوں نے بہادری سے صورتحال کو سنبھالا اور صحیح وقت پر احتیاطی تدابیر اختیار کیں لیکن ان پر وکلا کے حملے پر افسوس ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی ان ہاﺅس تبدیلی نہیں ہو رہی، ہماری ساری کابینہ ایک پیج پر ہیں۔








