عراق رواں برس کے دوران موصل کو بازیاب کرا سکتا ہے، امریکی جنرل

بغداد ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکا کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی تیاریوں اور بلند حرصلے اِس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ موصل شہر کا قبضہ رواں برس چھڑا لیں گے۔ امریکی جنرل نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بھی کہا کہ عراقی وزیراعظم کا رواں برس کا سب سے بلند مقصد …

بغداد ۔ 31 اگست (اے پی پی) امریکا کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی تیاریوں اور بلند حرصلے اِس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ موصل شہر کا قبضہ رواں برس چھڑا لیں گے۔ امریکی جنرل نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بھی کہا کہ عراقی وزیراعظم کا رواں برس کا سب سے بلند مقصد موصل شہر کی بازیابی ہے۔ جنرل ووٹل نے عراقی وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اِس مقصد کے حصول کے لیے آگے بڑھیں اور ا±نہیں اندازہ ہے کہ عراقی فوج کامیاب رہے گی۔ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر 2014 سے عسکریت پسند تنظیم داعش کا قبضہ چلا آ رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply