اقوام متحدہ کے سفیر نے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی ہے، اسرائیل کا الزام

تل ابیب۔ 31 اگست (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے مقرر خصوصی مندوب نکولائی ملادینیف نے سکیورٹی کونسل میں جو بیان دیا ہے، وہ تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ پیر 29 اگست کو سلامتی کونسل میں ملادینیف نے کہا تھا کہ اسرائیل کے آبادی کاری کے منصوبے امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس بیان …

تل ابیب۔ 31 اگست (اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے مقرر خصوصی مندوب نکولائی ملادینیف نے سکیورٹی کونسل میں جو بیان دیا ہے، وہ تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔ پیر 29 اگست کو سلامتی کونسل میں ملادینیف نے کہا تھا کہ اسرائیل کے آبادی کاری کے منصوبے امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ اس بیان میں اقوام متحدہ کے سفارتکار نے اسرائیلی حکومت کے آباد کاری کے ا±ن سینکڑوں نئے منصوبوں کی تفصیل پیش کی جو ویسٹ بینک اور مشرقی یروشلم کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ یہودی اِس علاقے میں صدیوں سے ہیں اور ا±ن کی آبادکاری امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔

Leave a Reply