وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ ذوالفقار بخاری کا ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل ٹورازم پالیسی تشکیل دی جارہی ہے،سیاحت کے شعبہ میں عالمی معیار کی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کی مدد سے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل ٹورازم پالیسی تشکیل دی جارہی ہے،سیاحت کے شعبہ میں عالمی معیار کی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کی مدد سے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے نیشنل ٹورازم سٹریٹجی کے عنوان سے منعقد ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے ان پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بہت پریشر ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، ملکی سیاحت کے حوالے سے پہلی مرتبہ نیشنل ٹورازم پالیسی تشکیل دی جارہی ہے جسے جلد نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس کی منظوری کے بعد اس پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم بہت جلد برینڈ ٹینڈرکھول رہے ہیں جس میں ملک کی نامور کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔تمام چیزوں کو مکمل ہونے میں کم ازکم 3ماہ کا عرصہ درکار ہے جس کے مکمل ہونے پر سیاحت کے حوالے سے نیشنل پورٹل، ویب سائیٹ، میپنگ لانچ کی جائے گی۔

مزید خبریں