اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شر انگیزیوں کا نوٹس لے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، آج پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت، کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شر انگیزیوں کا نوٹس لے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے، آج پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، متنازعہ شہریت ایکٹ پر جاری شدید ردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کو مسترد کردیا ہے۔ مودی حکومت خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ دنیا جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شر انگیزیوں کا نوٹس لے۔ وزیر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔







