اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو تسنگ ہوا یونیورسٹی بیجنگ میں ”پاکستان۔ صوفیوں،پہاڑوں،وادیوں اور صحراﺅں کی سرزمین“کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قدیم تہذیب …
چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی کا ”پاکستان۔ صوفیوں،پہاڑوں،وادیوں اور صحراﺅں کی سرزمین“کے موضوع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہے اور انسانی تہذیب کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو تسنگ ہوا یونیورسٹی بیجنگ میں ”پاکستان۔ صوفیوں،پہاڑوں،وادیوں اور صحراﺅں کی سرزمین“کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قدیم تہذیب انسان کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ موجودہ پاکستان ابتدائی طور پر کئی قدیم ثقافتوں کا گھر تھا اور ان کی جائے پیدائش ہے۔نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ سکھ ازم بھی یہاں پروان چڑھی اور ہندوازم کی جائے پیدائش دریائے سندھ کی وادی ہے جو شمال مغربی بھارت کے راستے پاکستان میں گزرتی ہے جبکہ بدھ مت ٹیکسیلا اور وادی سوات میں پروان چڑھی ہے۔سی پیک پر پیشرفت سے متعلق سفیر نے کہا کہ یہ بی آر ٹی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ، یہ منصوبہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے چینی انٹرپرینیﺅرز کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں اپنی صنعتیں منتقل یا جوائنٹ وینچرز قائم کریں۔







