اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان مقبوصہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں سابق خارجہ سیکریٹریز کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان مقبوصہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں سابق خارجہ سیکریٹریز کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے۔ بھارت نے ذرائع مواصلات پر پابندی عائد کر کے ،دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اصل حقائق تک رسائی سے محروم رکھا۔انہوں نے کہا کہ آج مودی سرکار کی مسلم کش،اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا ہے۔سیکولر ہندوستان کے حامی گلی گلی، نگر نگر ترمیمی شہریت کے امتیازی قانون اور این آر سی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کو جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ اب پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔ ہندوستان، اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس ارض وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان ،مقبوصہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کر رہا ہے۔وزیر خارجہ نے سابقہ خارجہ سیکریٹریز کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے صدر سکیورٹی کونسل کو لکھے گئے،اپنے حالیہ خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔ دوران اجلاس اہم خارجہ پالیسی امور پر،اس مشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔







