اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قزاخستان میں جمعہ کو پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قزاخستان میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی و …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قزاخستان میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قزاخستان میں جمعہ کو پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قزاخستان میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں قزاخستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح قزاخستان کے الماتے ہوائی اڈے پر پیش آیا جب ایک مسافر طیارہ اڑان بھرتے ہی زمین پرآ گرا ‘طیارے میں مبینہ طور پر 100 مسافر سوار تھے۔







