وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا قزاخستان میں مسافر طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے قزاخستان میں جمعہ کو پیش آنے والے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر رنج ہے' دکھ کی اس گھڑی میں قزاخستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ قزاخستان میں جمعہ کی صبح …

اسلام آباد ۔ 27دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے قزاخستان میں جمعہ کو پیش آنے والے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر رنج ہے’ دکھ کی اس گھڑی میں قزاخستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ قزاخستان میں جمعہ کی صبح مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔مبینہ طور پر طیارہ حادثہ الماتے ایئرپورٹ پر پیش آیا ۔ طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

مزید خبریں