اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘زیادہ تر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بھی گرین بیلٹس کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہیں۔اے پی پی کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ ای پی …
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا” اے پی پی“ کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘زیادہ تر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹیاں بھی گرین بیلٹس کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کررہی ہیں۔اے پی پی کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ ای پی اے تمام ترقیاتی منصوبوں اور ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے متعلق عوامی سماعت کا اہتمام کررہا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی ای پی اے کو مزید مضبوط اور بااختیار بنائے گی تاکہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرسکے۔زرتاج گل نے کہا کہ پارکس اور گرین بیلٹس کو تجارتی پلاٹوں میں تبدیل کرنے کی مرتکب سوسائٹیوں کے این او سی منسوخ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر پر عائد پابندی اٹھا لی ہے جس سے شہر میں کثیر منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا رجحان فروغ پائے گا اور مختلف ہاﺅسنگ منصوبوں کی مد میں استعمال ہونے والی اراضی سرسبز بنائی جاسکے گی۔انہوں نے مختلف مصنوعات میں پارہ کے زیادہ استعمال کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا گیا ہے جسے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی رائے موصول ہونے کے بعد صدر کی منظوری کے لئے ارسال کیا جائے گا۔







