اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی بھرپور حمایت سے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اورحکومت ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی بھرپور حمایت سے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اورحکومت ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ پی پی پی سندھ میں کئی عشروں تک حکومت کرنے کے باوجود ناکام رہی اور عوام کے مسائل حل نہ کرسکی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سابقہ حکومتوں کے بھاری قرضوں کے باعث قرضوں کے بوجھ کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کے رہنما اپنے ادوار میں لئے گئے بھاری قرضوں کے استعمال کا کوئی جواز نہ پیش کرسکے ۔علی محمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کے قرضے اتار رہی ہے اور حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کے تحت موجودہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ حکومت نیب قوانین میں ترامیم لارہی ہے تا کہ عوامی عہدیدار اپنے حد سے تجاوز اثاثوں کے بارے میں جوابدہ ہوں ۔







