صدر مملکت نے ٹیکس قوانین (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2019ءکی منظوری دیتے ہوئے ٹیکس کے بعض قوانین میں مزید ترمیم کی ہے

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2019ءکی منظوری دیتے ہوئے ٹیکس کے بعض قوانین میں مزید ترمیم کی ہے۔ 2019ءکے آرڈیننس XXVI کی جمعرات کو منظوری دی گئی جبکہ جمعہ کو جاری کیا گیا جو کہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969ء(سیکشن چار) اور سیکشن 3CCA کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاءاور …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2019ءکی منظوری دیتے ہوئے ٹیکس کے بعض قوانین میں مزید ترمیم کی ہے۔ 2019ءکے آرڈیننس XXVI کی جمعرات کو منظوری دی گئی جبکہ جمعہ کو جاری کیا گیا جو کہ نافذ العمل ہو گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق کسٹم ایکٹ 1969ء(سیکشن چار) اور سیکشن 3CCA کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاءاور پراسیکیوشن ایک ڈائریکٹر جنرل کئی ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز اور اس طرح کے دیگر افسران پر مشتمل ہو گا جن کا نوٹیفکیشن بورڈ جاری کرے گا۔ ٹیکس قوانین کے سیکشن 6، 7، 139، 156، 164، 169 اور 185A میں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ایک ایپلٹ ٹربیونل قائم کیا جائے گا جسے کسٹم ایپلٹ ٹربیونل کا نام دیا جائے گا جو اس قانون کے تحت کسٹم ایپلٹ ٹربیونل کو دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرے گا اور فرائض سر انجام دے گا۔ ایپلٹ ٹریبونل ایک چیئرمین اور اس طرح کے دیگر عدالتی اور ٹیکنیکل ممبران پر مشتمل ہو گا جن کو وزیراعظم کی جانب سے طے شدہ مقررہ قوانین کے تحت تعینات کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ئ، 2001ءکا ٹیکس آرڈیننس XLIX، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءمیں بھی ترامیم کی گئی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ءمیں بھی بعض ترامیم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں