اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے قومی احتساب بیورو( نیب) میں اصلاحات چاہتی ہے تاکہ انویسٹیگیشن عمل میں مزید شفافیت لائی جاسکے ،جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں قانون سازی کے ذریعہ …
حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے نیب میں اصلاحات چاہتی ہے، ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق رائے سے قومی احتساب بیورو( نیب) میں اصلاحات چاہتی ہے تاکہ انویسٹیگیشن عمل میں مزید شفافیت لائی جاسکے ،جمعہ کو یہاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں قانون سازی کے ذریعہ نیب میں اصلاحات لانے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے رہنماﺅں کے خلاف احتسابی عمل روکنے کی خواہش مند ہے، تاہم پی ٹی آئی کی حکومت نے شروع دن سے کرپشن کی لعنت کے خاتمہ کے لئے اپنے وعدے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ ملک میں خوشحالی لائی جاسکے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ کوئی ملک لٹیروں کے خلاف احتسابی عمل کے بغیر خوشحالی اور اقتصادی استحکام حاصل نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کی تقرری سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کی تھی جو اب بدعنوانوں کے خلاف احتساب پر واویلا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مختلف قومی ایشوز پر پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اتفاق رائے کو فروغ دیں جو جمہوریت کا حسن ہے ۔







