سرینگر۔ 28 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل146ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جبکہ سردی کے شدید ترین دورانیے ''چلہ کلاں''نے محصور کشمیریوںکی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی محاصرے کے باعث مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے ۔ سرینگر اور وادی کے دیگر بڑے قصبوں …
مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجی محاصرہ مسلسل146ویں روز بھی جاری ، شدید سردی نے محصور کشمیریوں کی مشکلات بڑھا دیں

مزید خبریں
سرینگر۔ 28 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل146ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جبکہ سردی کے شدید ترین دورانیے ”چلہ کلاں”نے محصور کشمیریوںکی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی محاصرے کے باعث مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں خوف و ہراس کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور برقرار ہے ۔ سرینگر اور وادی کے دیگر بڑے قصبوں میں دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاںنافذ ہیں اورچپے چپے پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں انٹرنیٹ، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروسز بھی مسلسل معطل ہیں۔ انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے لوگوں خاص طور پر صحافیوں، طلباء اور تاجروںکو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ دریں اثنا 21دستمبر سے شروع ہونے والے سردی کے سخت ترین دورانیے”چلہ کلاں” نے بھی گزشتہ تقریباً پانچ ما ہ سے جاری بھارتی محاصرے کے سبب مشکلات کا شکار کشمیریوں کے مصائب میں اضافہ کر دیا ہے ۔ چلہ کلاںکے پہلے ہفتے میں اگر چہ وادی میں موسم خشک رہا تاہم رات کے وقت درجہ حراست نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے گررہا ہے ۔ سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل صبح کے وقت منجمد ہوتی ہے جبکہ نلوں اور پانی کی ٹینکیوں میںبھی پانی جم جاتا ہے ۔ ادھر مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے 31دسمبر یعنی چلہ کلاںکے گیارھویں روز سے موسم خراب ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہلکی برف باری اور بارش ہو گی۔ سردی کی شدت میں ہرگزرتے دن کے ساتھ ہونے والے اضافے کے پیش نظر طبی ماہرین نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے چھوٹے بچوں اور ضعیف العمر افراد کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی صلاح دی ہے۔








