حکومت کے پاس آرڈیننس لانے کا اختیار ہے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آرڈیننس لانے کا اختیار ہے،آرڈیننس مخصوص مدت کیلئے ہوتا ہے اور معاملا پارلیمنٹ میں جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں بہت ساری چیزوں میں ترمیم کی ضرورت ہے، ابھی یہ پہلا قدم …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آرڈیننس لانے کا اختیار ہے،آرڈیننس مخصوص مدت کیلئے ہوتا ہے اور معاملا پارلیمنٹ میں جائے گا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں بہت ساری چیزوں میں ترمیم کی ضرورت ہے، ابھی یہ پہلا قدم ہے اس میں مزید بہتری آئے گی۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جائز تنقید اپوزیشن کا حق ہے، ترمیم کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نجی بزنس کے معاملات بھی نیب دیکھ رہی تھی، ترمیم میں یہ نہیں کہا گیا کہ پبلک آفس ہولڈر چاہے غلط فیصلہ کرے اس کو نیب انویسٹی گیٹ نہیں کر سکتا، فیصلوں میں کسی قسم کا مٹیریل بینیفٹ حاصل کیا گیا ہو تو نیب اس کی انویسٹی گیشن کر سکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب آرڈیننس درست ہے، اس بات پر سب کو اتفاق ہے، قانون میں سب برابر ہیں، عدالتیں فیصلہ کریں گی کہ آرڈیننس کا فائدہ کس کو ہو گا اور کس کو نہیں اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں