اقوام متحدہ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2019 ءمیں افغانستان میں تنازعاتی حالات کی وجہ سے 4 لاکھ 26 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں پہلے سے بے گھر ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد شمال مشرقی افغان صوبوں میں موجود عارضی پناہ گاہوں سے …
افغانستان میں گزشتہ سال سوا 4 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 7 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2019 ءمیں افغانستان میں تنازعاتی حالات کی وجہ سے 4 لاکھ 26 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں پہلے سے بے گھر ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد شمال مشرقی افغان صوبوں میں موجود عارضی پناہ گاہوں سے محفوظ علاقوں میں دوبارہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے جسکی وجہ ان صوبوں میں طالبان کی مسلح کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہے۔ شمال مشرقی صوبوں میں ہونے والی جھڑپوں میں سینکڑوں افغان فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔








