اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سال 2020ءکیلئے بین الاقوامی اور قومی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ منگل کو پاکستان ہائی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ویمن جونیئر ایشیاءکپ 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان جونیئر ٹریننگ ٹور اپریل اور مئی میں ہو گا۔ 29ویں سلطان اذلان شاہ کپ 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا میں …
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا سال 2020ءکیلئے بین الاقوامی اور قومی شیڈول کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جنوری (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سال 2020ءکیلئے بین الاقوامی اور قومی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ منگل کو پاکستان ہائی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ویمن جونیئر ایشیاءکپ 6 سے 12 اپریل تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان جونیئر ٹریننگ ٹور اپریل اور مئی میں ہو گا۔ 29ویں سلطان اذلان شاہ کپ 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سینئر کھلاڑیوں کا ٹریننگ ٹور جون، جولائی میں ہو گا۔ مینز جونیئر ایشیا کپ 4 سے 12 جون تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیئن مینز ہاکی چیمپئن شپ 17 سے 27 نومبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ فیڈریشن نے سال 2020ءکیلئے قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان بھی کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق چھٹی ویمن نیشنل جونیئر چیمپئن شپ فروری میں لاہور، پانچویں ٹرے ہاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں فروری، دوسری فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ 10 سے 15 رمضان میں لاہور اور 31ویں نیشنل ویمن ہاکی چیمپئن شپ اگست اور ستمبر میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ اسی طرح 37ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 15 سے 16 ستمبر جبکہ 66ویں سینئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ رواں سال اکتوبر میں پہلی پاکستان ہاکی سپر لیگ کھیلی جائے گی۔ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ رواں سال جون، جولائی، انٹر ڈسٹرکٹ 2 سے 7 جون، انٹر ریجن 10 سے 14 جون، بین الصوبائی 16 سے 20 جون اور نیشنل سطح کے مقابلے 22 سے 26 جون تک کھیلے جائیں گے۔ انٹر سکول ہاکی چیمپئن شپ جون اور جولائی میں کھیلی جائے گی۔ انٹر ڈسٹرکٹ 14 جون سے یکم جولائی، انٹر ریجن 3 سے 8 جولائی، بین الصوبائی 11 سے 16 جولائی اور نیشنل سطح کے مقابلے 20 سے 25 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ آل پاکستان سونا کپ ہاکی ٹورنامنٹ اور چیف منسٹر گولڈ کپ مئی میں کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ عطاءاﷲ جان میموریل ٹورنامنٹ اٹک، بریگیڈیئر حمید گولڈ کپ پشاور، گورنرز گولڈ ہاکی کپ کراچی، ساتواں قائداعظم گولڈ کپ کراچی، بریگیڈیئر (ر) آصف میموریل ٹورنامنٹ سرگودہا، دوسرے آرمی سٹاف ہاکی کپ 25 نومبر سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح کلینکس سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی 2020ءمیں کیا جائے گا۔








