اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند پھیلی ہوئی ہے اور قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50میٹر تک رہ گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موٹروے ترجمان نے کہا کہ موٹروے ایم ۔5 ملتان سے ظاہر پیر اور جلال پور پیروالا ، فیصل آباد سمیت موٹروے کے متعدد سیکشن شدید دھند کی وجہ سے عارضی طور پر …
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند، قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہو گئی ہے، ترجمان موٹروے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند پھیلی ہوئی ہے اور قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50میٹر تک رہ گئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موٹروے ترجمان نے کہا کہ موٹروے ایم ۔5 ملتان سے ظاہر پیر اور جلال پور پیروالا ، فیصل آباد سمیت موٹروے کے متعدد سیکشن شدید دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔ قومی شاہراہ پر جمبر، پتوکی، حیب آباد، رینالہ خورد میں شدید دھند ہے اور قومی شاہراہ پر گیمبر، قادر آباد، ساہیوال، ہڑپہ چیچہ وطنی،کسووال، اقبال نگر ،میاں چنوں، خانیوال لودھراں، بستی ملوک ، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ اور ملحقہ علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ ان علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا شہر ی سفر سے قبل معلومات کے لئے ہیلپ لائن 130اور ہم سفر ایپ پر رابطہ کر یں۔








