کارڈف ۔03 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ (کل) اتوارکو کارڈف میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے گرین شرٹس …
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ (کل) کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

مزید خبریں
کارڈف ۔03 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ (کل) اتوارکو کارڈف میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، انگلینڈ نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 44 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرایا تھا اور تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو بڑے مارجن 169 رنز سے جبکہ چوتھے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔








