آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی توقع ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب اوراسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب اوراسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے تاہم جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، لاہور، ڈی جی خان، ملتان، اوکاڑہ اور حافظ آباد میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ مالم جبہ، کالام، دیر، سکردو، بگروٹ، پاراچنار اور مری میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہا ہے۔ اس دوران مالم جبہ میں 12ملی میٹر، پاراچنار 9، دیر 9، بالاکوٹ 8، کاکول 5، سیدو شریف 4، میر کھانی، کالام، چیراٹ 2، بنوں، پشاور ایک ، مظفرآباد 9، گڑھی دوپٹہ 7، کوئٹہ 5، قلات 4، مری 4، اٹک 2، بہاولپور، اسلام آباد ایک، بگروٹ 2، سکردو اور گوپس میں ایک ملی میٹر برف باری ریکارڈ کیگئی۔ مزید برآں مالم جبہ میں6 انچ، بگروٹ 3، مری، پاراچنار 2، سکردو، اپر دیر اور کالام میں ایک انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگل کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 17، استور، گو پس منفی12، بگروٹ، پاراچنار منفی 10، مالام جبہ منفی 5 اورکالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔