حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، شبیر علی قریشی

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہاءکر دی ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی نمائندگی کرکے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کئے بغیر …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے ہاﺅسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہاءکر دی ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی نمائندگی کرکے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کئے بغیر خطہ میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں منگل کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود عام آدمی کو ریلیف دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بھی کام کر رہی ہے جو کہ حوصلہ افزاءبات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرا¿ت سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب کشمیر یوں کی جدوجہد کامیاب ہونے کا وقت قریب آ چکا ہے اور کوئی طاقت ان کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔