راولپنڈی۔ 21 جنوری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات
راولپنڈی۔ 21 جنوری (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔









