راولپنڈی۔ 21 جنوری (اے پی پی) قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلئے سٹیٹ آف آرٹ سہولیات پر مشتمل آسٹرو ٹرف سٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کر لیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ اور آرمی ہیرٹیج فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹرو ٹرف سٹیڈیم …
ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں سٹیٹ آف آرٹ آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار، پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شارٹ لگا کرپاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی میچ کا آغاز کیا
راولپنڈی۔ 21 جنوری (اے پی پی) قومی کھیل ہاکی کے فروغ کےلئے سٹیٹ آف آرٹ سہولیات پر مشتمل آسٹرو ٹرف سٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کر لیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ اور آرمی ہیرٹیج فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں آسٹرو ٹرف سٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی سے شارٹ بھی لگائی جس کے بعد پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے مابین افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کو قومی کھیل ہاکی کی بحالی کےلئے کوششوں کو سراہا۔









