اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) روس کے نائب وزیر توانائی اناتولی تی خنوف کی زیر قیادت وفد نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاﺅالدین بھی موجود تھے۔ وفد نے نارتھ، ساﺅتھ گیس پائپ لائن سے متعلق ساتویں مشترکہ تعاون کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے …
روسی کے وفد کی وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) روس کے نائب وزیر توانائی اناتولی تی خنوف کی زیر قیادت وفد نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکریٹری پٹرولیم اسد حیاﺅالدین بھی موجود تھے۔ وفد نے نارتھ، ساﺅتھ گیس پائپ لائن سے متعلق ساتویں مشترکہ تعاون کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورہ پر ہے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص کمرشل اور توانائی کے لحاظ سے تعاون کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ اسے شفاف اور مالیاتی لحاظ سے فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ ندیم بابر نے وفد کو پاکستان میں توانائی کی صورتحال اور ملک میں تیل و گیس کی فراہمی کے حوالے سے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ کو پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون کا اہم منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مہینے میں 18 نئے بلاکس کی نیلامی کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس منصوبے کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ روس کے نائب وزیر توانائی نے کہا کہ نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن پراجیکٹ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور روس پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔









