بیجنگ میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی کی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نئے سال 2020کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کومبارکباد

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) بیجنگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے نئے سال 2020کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کومبارکبادد یتے ہوئے کہا ہے کہ زی چن پنگ کی قیادت میں چین عالمی تجارت،استحکام اور روابط کا مرکز بھی کر ابھر آیا ہے۔منگل کو بیجنگ میں ’دی ورلڈ اینڈ چائنا میگزین‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) بیجنگ میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے نئے سال 2020کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کومبارکبادد یتے ہوئے کہا ہے کہ زی چن پنگ کی قیادت میں چین عالمی تجارت،استحکام اور روابط کا مرکز بھی کر ابھر آیا ہے۔منگل کو بیجنگ میں ’دی ورلڈ اینڈ چائنا میگزین‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے چینی حکومت ،عوام اور چائنا میگزین کو نئے چینی سال کی مبارکباد دی اور کہا کہ صدر زی چن پنگ کی فعال قیادت میں چین میں ہر سطح پر بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی اور چین عالمی سطح پر تجارت ،استحکام اور روابط کے طور پر ابھر کر سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اینڈ چائنا میگزین نہ صرف انفارمیشن کا قابل بھروسہ ذریعہ ہے بلکہ دونوں ملکوں کے مابین روابط بڑھانے میں اہم کردار ادا کر ہا ہے۔چائنا میگزین کیساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں اور ہم ان میں مزید اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔