چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

راولپنڈی ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک …

راولپنڈی ۔ 21 جنوری (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے یادگار شہداءپر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سربراہان نے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران پاک فضائیہ کے ہوا بازوں کی جرا¿ت و بہادری کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے افسران اور ایئرمین کے جذبہ کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جنگی استعداد اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔