اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعطم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ …
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر وزیراعطم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے کارپوریٹ، کاروباری، ٹیکنالوجی اور فنانس سمیت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔









