امریکی جریدہ ٹائم میگزین نے خصوصی ایڈیشن میں وزیر اعظم عمران خان اور دیگر چار عالمی رہنماﺅں کی تصویر ٹائٹل سٹوری کے طور شائع کی

ڈیووس ۔ 21 جنوری (اے پی پی) معروف امریکی جریدہ ٹائم میگزین نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے خصوصی ایڈیشن میں وزیر اعظم عمران خان اور دیگر چار عالمی رہنماﺅں کی تصویر ٹائٹل سٹوری کے طور پر شائع کی ہے، سالانہ ورلڈ اکنامک فورم منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوگیا ہے جو چار روز تک جاری رہے گا ۔میگزین کی تصویر میں چیئر لفٹ پر …

ڈیووس ۔ 21 جنوری (اے پی پی) معروف امریکی جریدہ ٹائم میگزین نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے خصوصی ایڈیشن میں وزیر اعظم عمران خان اور دیگر چار عالمی رہنماﺅں کی تصویر ٹائٹل سٹوری کے طور پر شائع کی ہے، سالانہ ورلڈ اکنامک فورم منگل کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوگیا ہے جو چار روز تک جاری رہے گا ۔میگزین کی تصویر میں چیئر لفٹ پر وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے ایگزیکٹو چیئر مین کلاز شواب جرمن چانسلر انجیلا مرکل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور یورپی مرکزی بینک کے صدر کرسٹائن لگارڈی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ پس منظر میں سوئٹزر لینڈ کی برف پوش پہاڑیاں ہیں اس کے ساتھ ایک اور چیئر لفٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی نظر آرہے ہیں ۔